وائٹ ہاؤس کی وضاحت، جے ڈی وینس آج پاکستان نہیں جائیں گے
شائع شدہ تاریخ 22 اپریل, 2026
اس سے قبل امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کے جواب نہ دینے پر مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے جے ڈی وینس کا دورۂ پاکستان موخر ہوا ہے۔
میڈیا سے باخبر امریکی حکام نے بات چیت کی اور کہا کہ جے ڈی وینس کا دورہ پاکستان کسی بھی وقت دوبارہ طے ہو سکتا ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستانی قیادت نے ہم سے کہا ہے کہ ایران پر حملہ نہ کریں۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ جنگ بندی میں تب تک توسیع کررہے ہیں جب تک بات چیت کا عمل مکمل نہیں ہوجاتا۔
اس کےبرعکس ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یکطرفہ طور پر جنگ بندی میں توسیع کی ہے۔
مشیر اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی جنگ بندی میں توسیع کا کوئی مطلب نہیں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ہارنے والا فریق شرائط کا حکم نہیں دے سکتا۔