کان پور میں تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ اور انسٹرکٹر جاں بحق
شائع شدہ تاریخ 27 اگست, 2026
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے شہر کان پور میں دو انجن والا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجےمیں پائلٹ اور انسٹرکٹر ہلاک ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق اطالوی ساختہ ٹیکنام طیارے نے صبح ساڑھے 11 بجے اڑان بھری تھی جب کہ تقریباً 11 بج کر 50 منٹ پر ٹریننگ سینٹر واپس آتے ہوئے طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئیں تاہم تحقیقات جاری ہیں۔