تازہ ترین

نواز شریف کی لندن کے مہنگے ترین ریستوران میں ناشتے کی تصویر وائرل

نواز-شریف-کی-لندن-کے-مہنگے-ترین-ریستوران-میں-ناشتے-کی-تصویر-وائرل

لندن : سابق وزیراعظم نوازشریف کی لندن کے مہنگے ترین ریستوران میں ناشتے کی تصویر وائرل ہوگئی ، فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی ہدایت پر نوازشریف چہل قدمی کیلئے اہلخانہ کے ہمراہ باہر گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی لندن میں ریستوران میں ناشتے کی تصویرسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، تصویر میں نوازشریف کے صاحبزادوں حسن ،حسین نواز سمیت اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار مہنگے ترین ریستوران میں ناشتہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔فیملی ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کی ہدایت پر نوازشریف چہل قدمی کیلئے اہلخانہ کے ہمراہ باہر گئے تھے۔ یاد رہے دو روز قبل سابق افغان صدر حامد کرزئی لندن میں نواز شریف کی عیادت کے لیے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس پہنچے، جہاں انہوں نے مسلم لیگ ن کے قائد سے ملاقات کی ، نوازشریف کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق افغان صدر حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی عیادت کے لیے آیا تھا، طبیعت اچھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے گہرےدوست سے مل کر بہت خوشی ہوئی۔ خیال رہے سابق وزیراعظم نوازشریف کے علاج کے سلسلہ میں 20 نومبر سے لندن میں موجود ہیں، اسپتال ذرائع کے مطابق نوازشریف کے دل کوخون پہنچانے والی شریان سکڑ گئی ہے ، خون کی روانی کو برقراررکھنےکیلئے’’کورنری انٹروینشن‘‘ کی ضرورت ہے اور اگر علاج کامیاب نہ ہوا تو مسلم لیگ ن کے تاحیات صدر کا بائی پاس کیا جائے گا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں