مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث ٹرمپ نے اپنا دورۂ چین ملتوی کر دیا
شائع شدہ تاریخ 19 مارچ, 2026
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران سے متعلق جاری صورتحال کے پیش نظر وہ امریکا میں ہی رہنا چاہتے ہیں کیونکہ اس وقت ان کی موجودگی ضروری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ چینی صدر شی جنگ پنگ کے ساتھ ملاقات کا وقت تبدیل کیا جا رہا ہے اور چن کو اس فیصلے پر کوئی اعتراض نہیں۔
خبر رساں اداروں کے مطابق صدر ٹرمپ کا دورۂ چین 31 مارچ سے 2 اپریل تک طے تھا، تاہم خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث اسے مؤخر کر دیا گیا۔
دوسری جانب صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک بیان میں کہا کہ وہ مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں، جن میں آبنائے ہرمز کی سکیورٹی سے متعلق پالیسی بھی شامل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ممکن ہے اس اہم بحری راستے کی سکیورٹی کی ذمہ داری ان ممالک کو دے دی جائے جو اسے استعمال کرتے ہیں، تاکہ اتحادی ممالک زیادہ فعال کردار ادا کریں۔