تازہ ترین

قلندرز کی شاندار گیندبازی: زلمی بڑا ہدف دینے میں ناکام

قلندرز-کی-شاندار-گیندبازی:-زلمی-بڑا-ہدف-دینے-میں-ناکام

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز کی شاندار گیند بازی کی بدولت پشاور زلمی بڑا ہدف دینے میں ناکام رہی۔ پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر  140 رنز بنائے اور قلندرز کو جیت کے لیے 141 رنز کا ہدف دیا۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ قلندرز کی جانب سے گیند بازی کا آغاز شاہین شاہ آفریدی نے کیا جنہوں نے پہلی ہی گیند پر امام الحق کو آؤٹ کر دیا۔ https://twitter.com/thePSLt20/status/1363415367113179140 پہلی وکٹ جلد گرنے کے بعد تجربہ کار بلے باز شعیب ملک کریز پر آئے تاہم وکٹ کے دوسرے اینڈ پر موجود سلامی بلے باز کامران اکمل اور ان کے بعد حیدر علی سلمان کی لگاتار دو گیندوں پر چلتے بنے۔ اوپر نیچے دو وکٹیں گرنے کے بعد شعیب ملک کا ساتھ دینے کے لیے روی بوپارا آئے۔ اس دوران لاہور قلندرز کے کپتان نے پریشر برقرار رکھنے کے لیے خطرناک گیند باز راشد خان کو گیند تھمائی۔ https://twitter.com/thePSLt20/status/1363421422232752130 زلمی کے تجربہ کار جوڑی نے راشد خان کو آرام سے کھیلنا شروع کر دیا، اس موقع پر سہیل اختر نے ڈیوڈ ویزے کو گیند بازی کی ذمہ داری سونپی۔ شعیب ملک اس دوران تھرڈ مین پر شارٹ کھیلتے ہوئے ویزے کو وکٹ دے بیٹھے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں