قرآن پاک سے رہنمائی لے کراپنی اصلاح کرنی ہوگی : سلطان احمد علی
شائع شدہ تاریخ 27 جنوری, 2020
عالم اسلام کو کٹھن حالات سے نکالنے کیلئے مل کر کوششیں کی جائیں ، کانفرنس سے خطاب اسلام آباد : قرآن پاک سے رہنمائی لے کراپنی اصلاح کرنی ہو گی، عالم اسلام کو کٹھن حالات سے نکالنے کیلئے مل کرکو ششیں کی جائیں، ایک بار پھر اکھنڈ بھارت کی با تیں ہو رہی ہیں ، اس کے آگے ایک بار پھر قائداعظم محمد علی جناح ؒ کی طرح دیوار بن کے کھڑا ہونا ہے اور مسلم تشخص کو برقرار رکھنا ہے ، معاشرے میں معصوم بچوں سے زیادتی کے واقعات تسلسل سے بڑھ رہے ہیں جنہیں روکنے کیلئے ہمیں قومی ذمہ داری نبھانا ہو گی ۔ ان خیالات کا اظہار اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین کے زیر اہتمام جناح کنونشن سینٹر میں منعقد ہ’’سالانہ میلاد مصطفی ؐ و حق با ہو ؒ کانفرنس ‘‘سے تنظیم کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ سلطان احمد علی نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس کی صدارت سرپرست اعلیٰ پیر سلطان محمد علی نے کی۔ حاجی محمد نواز القادری و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ کانفرنس میں غیر ملکی سفراء، اراکین پارلیمنٹ، یونیورسٹی طلبا و اساتذہ نے بھی شرکت کی ۔