پمز اسپتال سانحہ، سعودی عرب کا پاکستان سے اظہارِ تعزیت

شائع شدہ تاریخ 27 اگست, 2026
پمز-اسپتال-سانحہ،-سعودی-عرب-کا-پاکستان-سے-اظہارِ-تعزیت

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پمز اسپتال میں نومولود بچوں کی ہلاکت پر گہرا دکھ اور افسوس ہوا۔

سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں حکومت پاکستان اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتےہیں، پاکستان اور اس کے برادر عوام کے لیے امن و سلامتی کی دعا کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ بدھ کی صبح اسلام آباد کے پمز اسپتال کے گائنی وارڈ کی نرسری میں آگ لگنے سے 14 نومولود جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز اسپتال کی نرسری میں صبح 6 بج کر 45 منٹ پر ائیرکنڈیشن کمپریسر پھٹنے سے آگ لگی۔

اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے وقت نرسری میں 15 بچے موجود تھے، لیڈی ڈاکٹر صرف ایک بچے کو بچاسکی جب کہ 14 جاں بحق ہوگئے۔