فخر زمان نے فٹنس پر کیے گئے تبصروں کا جواب دے دیا

شائع شدہ تاریخ 18 مارچ, 2026
فخر-زمان-نے-فٹنس-پر-کیے-گئے-تبصروں-کا-جواب-دے-دیا

فخر زمان نے سوشل میڈیا پر اپنی فٹنس پر سابق کرکٹر عبدالرؤف کے تبصرے پر ردعمل دیا ہے۔

فخر زمان نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ میں 50 اوور کی کرکٹ کیلئے 100 فیصد فٹ نہیں تھا۔ 

انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے عاقب جاوید کی بات بالکل ٹھیک تھی۔

فخر زمان نے مزید کہا کہ میں 15 مارچ کو فٹنس ٹیسٹ کلیئر کرنے کے بعد نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں شریک ہوا۔

واضح رہے کہ سابق کرکٹر عبدالروف نے فخر زمان کی فیلڈنگ کی تصویر لگا کر سلیکشن کمیٹی کے بیان پر سوال اٹھایا تھا۔