تازہ ترین

عراقی نوجوانوں کے حکومت مخالف مظاہروں میں شدت آگئی

عراقی-نوجوانوں-کے-حکومت-مخالف-مظاہروں-میں-شدت-آگئی

بغداد: حکومت کے اصلاحاتی پروگرام کی سست رفتار پر برہم عراقی نوجوانوں نے احتجاجی مظاہرے شدید کردیے، ٹائرز نذرِ آتش کر کے سڑکیں بلاک اور مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں مزید اشتعال انگیزی کی دھمکی دے دی۔  رپورٹ کے مطابق نظام حکمرانی کی درستگی کے مطالبات کے ساتھ ان احتجاجی ریلیوں کا آغاز گزشتہ برس اکتوبر میں ہوا تھا لیکن امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث اس میں خاصی کمی آگئی تھی۔مظاہرین کو ڈر ہے کہ عراق جیوپولیٹکل کشیدگی میں پھنس سکتا ہے اس لیے گزشتہ پیر کو حکومت کو اصلاحات کے وعدوں پر پیش رفت کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی تھی۔مذکورہ مہلت ختم ہونے سے ایک روز قبل اتوار کو سیکڑوں نوجوان بغداد کے طیران چوک اور تحریر چوک پر موجود مرکزی احتجاجی کیمپ پہنچے۔ جہاں انہوں نے ٹائر جلا کر شاہراہیں اور پل بند کردیں جس کی وجہ سے کاریں واپس جانے پر مجبور ہوگئیں اور شہر بھر میں ٹریفک جام ہوگیا۔میڈیکل اور سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آنسو گیس کے شیل فائر کر کے دھرنا ختم کرونا چاہا تو مظاہرین نے اس کا جواب پتھروں سے دیا جس کے نتیجے میں پولیس افسران سمیت 10 افراد زخمی ہوئے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں