عالمی مارکیٹ میں خام تیل مہنگا، قیمتوں میں مسلسل اضافہ
شائع شدہ تاریخ 03 اپریل, 2026
برینٹ خام تیل 6 فیصد اضافے کے بعد 107 ڈالرفی بیرل پر پہنچ گیا۔ امریکی خام تیل کی بھی 110 ڈالر میں فروخت ہوئی۔
ادھر ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں بھی مندی کا رجحان ہے، پاکستان اسٹاک ایکس چینج ہنڈریڈ انڈیکس 3 ہزار 500 پوائنٹس کم ہوکر 1 لاکھ 52 ہزار 11 پوائنٹس پر دیکھا گیا۔
جنوبی کوریا کے کاسپی انڈیکس میں ساڑھے چار فیصد کی کمی آئی، جاپان کا نکئی دو فیصد سے زائد گرا۔