شہباز شریف کا بیان، فلسطینیوں کا حق اور امن ایک دوسرے کے لیے ضروری
شائع شدہ تاریخ 20 فروری, 2026
واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت غزہ پیس بورڈ کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ غزہ پیس بورڈ کے افتتاحی اجلاس میں شرکت باعث افتخار ہے، غزہ میں پائیدار امن ہمارا مشن ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دعا ہےکہ غزہ میں پائیدار امن کے حصول میں کامیاب ہوں، مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے آج کا دن تاریخ کا سنہری باب ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق فلسطینیوں کو ان کا حق دیا جائے، آزاد اور خود مختار ریاست فلسطینیوں کا حق ہے، دیرپا امن کے لیے غزہ میں سیزفائر کی خلاف ورزیاں بند ہونی چاہئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تنازعات کے حل کے لیے صدر ٹرمپ کا کردار قابل تحسین ہے، صدر ٹرمپ کی بروقت مداخلت سے پاک بھارت جنگ رکی، پاک بھارت جنگ بندی سے ہزاروں قیمتی جانیں بچیں ، صدر ٹرمپ نے جنوبی ایشیا کو بڑی تباہی سے بچایا۔