پمز آتشزدگی میں نومولود کو بچانے والی نرس سے وزیراعظم کی ملاقات

شائع شدہ تاریخ 04 ستمبر, 2026
پمز-آتشزدگی-میں-نومولود-کو-بچانے-والی-نرس-سے-وزیراعظم-کی-ملاقات

شہباز شریف نے نرس رضیہ نورین کی خدمات کے اعتراف میں انہیں 23 مارچ کو تمغۂ خدمت دینے کا اعلان کیا۔

اس کے علاوہ وزیراعظم نے رضیہ نورین کو ایک کروڑ روپے کا انعام بھی دیا۔

شہباز شریف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ 'آپ نے جس طرح ہمت، خدا خوفی اور ایک عظیم مقصد کے لیے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ایک بچے کی جان بچائی اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا اجر عطا فرمائیں گے'۔ 

وزیر اعظم نے کہا 'پوری قوم کو آپ کی اس جرأت اور ہمت پر فخر ہے اور پوری قوم آپ کو خراجِ تحسین پیش کر رہی ہے'۔