سچی محبت طاقتوراورخوبصورت جذبہ ہے، ہارون
شائع شدہ تاریخ 01 جولائی, 2020
کرونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران زندگی کے نئے سفرکا آغاز کرنے والے گلوکارہارون نے مبارکباد دینے اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انسٹاگرام پوسٹ نے اپنی دلہن فروا کے ساتھ خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا “میں شادی شدہ ہوں”۔ ہارون نے بتایا کہ ان کی شادی کی تقریب گزشتہ شام (29 جون) کو اسلام آباد میں ہوئی جس میں صرف فیملی ہی شریک تھی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ڈراموں پر تنقید کرنیوالوں کو ’’کرونا‘‘کہنے پر بشریٰ انصاری تنقید کی زد میں ہارون کی شادی ہنزہ کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی فروا سے ہوئی ہے۔ https://www.instagram.com/p/CCEZQH4J_r8/?utm_source=ig_web_copy_link اپنی اہلیہ کو سراہتے ہوئے گلوکار نے لکھا ” ایک حیرت انگیز انسان سے شادی کرکے خوشی محسوس کررہا ہوں۔ سچی محبت طاقتوراورخوبصورت جذبہ ہے اور میں نے اس کے لئے پوری زندگی انتظارکیا ہے”۔ اس خبر کو مداحوں اور دوستوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے خوشی محسوس کرنےوالے گلوکار نے سب کا شکریہ اداکیا ۔ ہارون رشید برطانوی نژاد پاکستانی گلوکار،میوزک پروڈیوسر،کمپوزر،ڈائریکٹراور سوشل ورکرہیں۔ ہارون 90 کی دہائی میں سابقہ پوپ بینڈ “آواز” کے رکن تھے جس دوران ان کے البمز کی لاکھوں کاپیاں فروخت ہوئیں جبکہ وہ ویمبلے ارینا جیسے بڑے مقامات پر اپنے فن کا بھی مظاہرہ کرچکے ہیں۔