تازہ ترین

سعودی عرب میں سيلزٹيکس ميں اضافہ، گزارہ الاؤنس بھی معطل

سعودی-عرب-میں-سيلزٹيکس-ميں-اضافہ،-گزارہ-الاؤنس-بھی-معطل

سعودی عرب نے سيلز ٹيکس ميں اضافہ کرديا ہے۔سعودی وزيرخزانہ کا کہنا ہے کہ تيل کی قيمتوں ميں کمی اورکرونا کی وجہ سے معاشی بحران شديد ہوگيا ہے،گزارہ الاؤنس بھی معطل کررہے ہيں۔ سعودی عرب نے سيلز ٹيکس 5 فيصد سے بڑھا کر 15 فيصد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ سعودی وزیر خزانہ محمد الجدان کا کہنا ہے کہ کرونا کی وجہ سے معاشی بحران ہوگيا ہے،يکم جون سے رہائشی الاؤنس روک دیاجائے گا،ويليو ايڈڈ ٹيکس ميں يکم جولائی سے 3 گنا اضافہ ہوگا۔محمد الجدان کا کہنا ہے کہ تيل کی قيمتوں ميں دو تہائی کمی کی وجہ سے رياض اپنی آدھی آمدنی کھوسکتا ہے جو کل ريونيو کا 70 فيصد بنتا ہے،يہی وجہ ہے کہ دنيا کا سب سے بڑا خام تيل برآمد کرنے والا ملک بھاری بجٹ خسارہ پورا کرنے کے ليے60 ارب ڈالر قرض بھی لے گا۔ محمد الجدان نے مزید کہا کہ اگرچہ ان اقدامات سے عوام کی زندگی متاثرہوگی اوران ميں ناراضی پيدا ہوسکتی ہے ليکن مملکت کے ليے يہ قدم اٹھانا لازم ہوگيا تھا۔انھوں نے یہ بھی بتایا کہ حکومت بڑے سرکاری منصوبوں پر اخراجات منسوخ، توسيع يا ملتوی کررہی ہے ليکن ابھی يہ واضح نہيں ہے کہ شہزادہ سلمان کا 5 کھرب ڈالر کا شہر آباد کرنے کا منصوبہ اس سے متاثر ہوگا یا نہیں

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں