سال 2026 کا پہلا مکمل چاند گرہن 3 مارچ کو، کیا پاکستان میں نظر آئے گا؟

شائع شدہ تاریخ 26 فروری, 2026
سال-2026-کا-پہلا-مکمل-چاند-گرہن-3-مارچ-کو،-کیا-پاکستان-میں-نظر-آئے-گا؟

محکمہ موسمیات کے مطابق  3 مارچ  کو  سال کا پہلا مکمل چاند گرہن ملک کےمختلف شہروں میں  جزوی طور پر دیکھا جا سکے گا اور، ​پاکستان میں چاند گرہن کا آغاز دن ایک بج کر 44 منٹ پر ہوگا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ​دن 2 بج کر 50 منٹ پر چاند کو گرہن لگنا شروع ہوگا اور شام 4 بج کر 5 منٹ پر مکمل چاند گرہن کا آغاز ہو گا جب کہ ​چاند گرہن شام 4 بج کر 34 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شام 5 بج کر 3 منٹ پر مکمل گرہن ختم ہونا شروع ہو جائے گا اور ​رات 7 بج کر 23 منٹ پر چاند گرہن مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ چاند گرہن ایشیا،​ آسٹریلیا،​ شمالی و ​جنوبی امریکا اور دیگر مقامات میں بھی دیکھا جائے گا۔