تازہ ترین

روس کے اسپتال میں آتشزدگی سے 5 کرونا مریض ہلاک

روس-کے-اسپتال-میں-آتشزدگی-سے-5-کرونا-مریض-ہلاک

روس کے شہر سینٹ پیٹرس برگ کے اسپتال میں آگ لگنے سے 5 مریض ہلاک ہوگئے۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ رات گئے پیش آیا۔ آگ لگنے سے درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔ آگ اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے شعبے میں لگی۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے 10 اسکوائر فٹ کے رقبے کو گھیرے میں لے لیا۔روسی حکام کے مطابق اسپتال سے عملے سمیت 150 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ اسپتال میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریض بھی زیر علاج تھے۔ اسپتال کو حال ہی میں کرونا وائرس کے مریضوں کیلئے فعال کیا گیا تھا۔ روسی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے اسباب سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ مرنے والے تمام افراد کرونا وائرس میں مبتلا اور اسپتال میں زیر علاج تھے

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں