روسی فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ، 29 افراد ہلاک
شائع شدہ تاریخ 01 اپریل, 2026
روسی وزارت دفاع نے بتایاکہ فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ اے این 26 کریمیا میں گر کر تباہ ہوا، حادثے میں 23 مسافر اور عملے کے 6 ارکان جان کی بازی ہار گئے۔
حکام نے بتایاکہ اڑان بھرنے کے بعد پائلٹ کا ائیرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ منقطع ہوا جس کے بعد طیارے کو حادثہ پیش آیا، ریسکیو ٹیم طیارےکے ملبے کو تلاش کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے کی وجہ تکنیکی خرابی لگتی ہے تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔