تازہ ترین

دوبارہ ذمہ داریاں سنبھال لیں

دوبارہ-ذمہ-داریاں-سنبھال-لیں

جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے قرنطینہ میں دو ہفتے گزارنے کے بعد اپنی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھال لیں۔ برلن (اے پی پی) جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے قرنطینہ میں دو ہفتے گزارنے کے بعد اپنی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھال لیں۔ عالمی نیوز ایجنسی کے مطابق ترجمان جرمن حکومت نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ چانسلر انگیلا مرکل کے قرنطینہ میں قیام کے دوران کورونا وائرس کے 3 ٹیسٹ ہوئے جوکہ منفی آئے ،اس کے بعد انہوں نے اپنے دفتر سے دوبارہ کام شروع کر دیا ہے ۔ یاد رہے جرمن چانسلر 22 مارچ سے قرنطینہ میں تھیں، اس دوران انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاسوں کی صدارت کی ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں