حج و عمرہ تا حکم ثانی معطل، سعودی وزارت مذہبی امور سعودی وزارت مذہبی امور کے مطابق کورونا وارئرس کی موجودہ صورتحال کے باعث حج اور عمرہ تاحال معطل رہے گا مگر اس پر نظر ثانی کی جا سکتی ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت نے بیان جاری کیا ہے کہ کورونا کی وبا سے پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے اگر صورتحال بہتر ہوئی تو کوئی فیصلہ کیا جا سکے گا۔ جب کہ مملکت میں دیگر معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہو گئے ہیں اور مکہ کے علاوہ دوسرے دوسرے شہروں میں نماز جمعہ کے اجتماعات کی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق 21 جون سے مکہ مکرمہ کی مساجد کھول دی جائیں گی اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ باجماعت نمازوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا البتہ مسجد حرام میں موجودہ قواعد کے تحت کی نماز ادا کی جائے گی۔ س سعودی وزارت داخلہ نے دیگر شہروں کی طرح مکہ مکرمہ میں بھی کرفیو میں نرمی کا اعلان کیا ہے جس کا آغاز 31 مئی سے ہوگا۔