جہازوں میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے آئیڈیاز پر کام
شائع شدہ تاریخ 25 اپریل, 2020
فضائی کمپنیاں کوروناوائرس کی وباء کے باعث طیاروں میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے آئیڈیاز پر کام کر رہی ہیں۔ ایک اطالوی ایئرپلین انٹیریئرکمپنی نے اکانومی کلاس میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے حوالے سے طیاروں میں دو نئی نشستوں کے ڈیزائن متعارف کرائے ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ایئرلائنز دونوں ڈیزائنز میں دلچسپی ظاہر کررہی ہیں، ڈیزائن فیز سے نکلنے کےبعدانہیں ایوی ایشن ریگولیٹرز سے اجازت حاصل کرنے کا مرحلہ آئےگا اور اگر اجازت مل گئی تو انہیں 8 سے 11 ماہ کے دوران تیار کر دیا جائے گا۔