جاپان میں 7.4 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری
شائع شدہ تاریخ 20 اپریل, 2026
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق شدید زلزلے کے باعث سونامی وارننگ جاری کی گئی ہے، جبکہ 3 میٹر تک لہریں بلند ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق جاپانی حکومت کی جانب سے کوسٹل ایریا کے لوگوں کو فوری بلندی کی جانب منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ سینکڑوں کلومیٹر دور دارالحکومت ٹوکیو کی بلند و بالا عمارتیں بھی لرز اٹھیں۔ ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی حتمی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متاثرہ علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
جاپانی نشریاتی ادارے این ایچ کے کے مطابق زلزلے کے فوراً بعد حفاظتی اقدامات کے تحت توہوکو شنکانسن (Tohoku Shinkansen) بلٹ ٹرین کی سروس ٹوکیو اسٹیشن سے شِن اوموری اسٹیشن کے درمیان معطل کر دی گئی ہے۔