تہران میں ایئر ڈیفنس سسٹم فعال، ایرانی میڈیا کا دعویٰ

شائع شدہ تاریخ 24 اپریل, 2026
تہران-میں-ایئر-ڈیفنس-سسٹم-فعال،-ایرانی-میڈیا-کا-دعویٰ

ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی مہر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ تہران میں فضائی دفاعی نظام فعال کیا گیا۔

دوسری جانب، خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے اپنی رپورٹ میں مہر نیوز ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ایرانی دارالحکومت کے مختلف حصوں میں فضائی دفاعی نظام کو ان اہداف کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سنا گیا جنہیں دشمن اہداف قرار دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اس سے قبل ایسی رپورٹیں سامنے آئی تھیں کہ شہر میں فضائی دفاعی بیٹریاں فعال کر دی گئی ہیں۔