تم نے ایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملے کیے، اب جواب کا انتظار کرو: ایرانی کمانڈر نے اسرائیل کو خبردار کر دیا

شائع شدہ تاریخ 28 مارچ, 2026
تم-نے-ایران-کے-بنیادی-ڈھانچے-پر-حملے-کیے،-اب-جواب-کا-انتظار-کرو-ایرانی-کمانڈر-نے-اسرائیل-کو-خبردار-کر-دیا

جنرل ماجد موسوی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ تم نے ہمیں ایک بار پہلے بھی آزمایا تھا، دنیا تمہیں دوبارہ آگ سے کھیلتے دیکھ رہی ہے، اس کھیل میں تم نے ایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملے کیے۔ اب جواب کا انتظار کرو۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اس بار آنکھ کے بدلے آنکھ والی بات نہیں چلے گی۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے نہ کرنے کے اعلان کے باوجود اسرائیل نے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملہ کر دیا۔

اسرائیل نے ایران کے ایک بجلی گھر، 2 اسٹیل کے کارخانوں اور ایک سویلین نیوکلیئر تنصیب کو نشانہ بنایا۔