ترکیے کے بحری جہاز کو آبنائے ہُرمُز سے گزرنے کی اجازت
شائع شدہ تاریخ 14 مارچ, 2026
ترکیے کے ٹرانسپورٹ منسٹر عبدالقادر اورال اوگلو نے بتایا کہ ترکیہ کے 15 بحری جہاز اس وقت خطے میں موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے ان میں سے ایک جہاز کو گزرنے کی اجازت دی، وہ جہاز آبنائے ہُرمُز پار کر گیا۔
واضح رہے کہ یورپی ممالک فرانس اور اٹلی نے آبنائے ہرمز سے محفوظ گزر گاہ کے لیے ایران سے بات چیت پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یورپی ممالک جنگ کو مزید پھیلائے بغیر توانائی کی سپلائی بحال کرنا چاہتے ہیں۔