تازہ ترین

تاجر رہنماؤں کے حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب ، حسین آگاہی چوک پر جشن منایا گیا ، مٹھائی تقسیم کی گئی

تاجر-رہنماؤں-کے-حکومت-کے-ساتھ-مذاکرات-کامیاب-،-حسین-آگاہی-چوک-پر-جشن-منایا-گیا-،-مٹھائی-تقسیم-کی-گئی

ملتان: چیئرمین مرکزی تنظیم تاجران پاکستان خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں 80 فیصد تاجروں کے مطالبات تسلیم کرلئے گئے ہیں جن میں ایک کروڑ سے 10 کروڑ تک ٹرن اوور پر 5۔ 0 فیصد ٹیکس علاوہ ازیں 10 کروڑ روپے تک کی سیلز پر ودہولڈنگ ٹیکس کی چھوٹ ، 6 لاکھ روپے بجلی کے بل پر سیلزٹیکس کے نفاذ کو بڑھا کر 12 لاکھ روپے تک کردیا گیا ہے ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس نوٹسز کے اجراء میں تاجروں کے نمائندہ کی موجودگی اور براہ راست کمشنر ان لینڈ ریونیو سے ٹیکس معاملات کو طے کرنا اور فیلڈ فارمیشن افسران کی مداخلت کو روکنے جیسے معاملات ایف بی آر اور تاجروں کے مابین طے ہوگئے ہیں۔یہ بات انہوں نے اسلام آباد سے ٹیلی فونک رابطہ کے ذریعے میڈیا نمائندگان سے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیولرز اور غلہ و سبزی منڈیوں سے منسلک تاجروں کے مسائل حل کرنے کے لئے آئندہ ماہ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی دریں اثناء جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر، سٹی صدر سید جعفر علی شاہ، ملتان کے صدر خالد محمود قریشی ودیگر رہنماؤں شیخ پرویز اختر، حاجی بابر قریشی، شہباز قریشی، مقبول قریشی، احمد فراز صدیقی ودیگر کی قیادت میں تاجروں نے حسین آگاہی چوک پر قائد چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی کی قیادت میں تاجر رہنماؤں کے حکومت کے ساتھ کامیاب مذاکرات کی خوشی میں حسین آگاہی چوک پر جشن منایا گیا اور تاجروں میں مٹھائی تقسیم کی گئی اس موقع پر تاجر رہنماؤں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے تاجر قیادت سے مزاکرات کرکے احسن اقدام اٹھایا ہے اگر حکومت تاجر قیادت سے مذاکرات نہ کرتی تو تاجر برادری غیر معینہ مدت کے لئے ہڑتال پر مجبور ہو جاتی تاجر برادری نے ہمیشہ ٹیکس دیئے اور آج بھی ٹیکس دینا چاہتی ہے تاکہ ملکی معیشت مستحکم ہو کیونکہ ٹیکس کا جو نظام نافذ کیا گیا تھا وہ غلط تھا تاجر برادری قائد خواجہ سلیمان صدیقی کی قیادت میں متحد ہے اور جب بھی ضرورت پڑی تاجر برادری کے حقوق کے لئے وہ ہر سطح پر اپنی جدوجہد کو ہمیشہ کی طرح جاری رکھیں گے تاجر برادری ملک وقوم کی بقا کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں انہوں نے کہا کہ خواجہ سلیمان صدیقی آج اسلام آباد سے ملتان آمد پر پریس کلب میں اہم پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے اور میڈیا کو تمام صورتحال سے آگاہ کریں گے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں