تازہ ترین

بھارت کے غاصبانہ تسلط نے مقبوضہ کشمیر کو اندھیروں میں دھکیل دیا ہے. ڈاکٹر ملیحہ لودھی

بھارت-کے-غاصبانہ-تسلط-نے-مقبوضہ-کشمیر-کو-اندھیروں-میں-دھکیل-دیا-ہے.-ڈاکٹر-ملیحہ-لودھی

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ غاصبانہ تسلط نے مقبوضہ کشمیر کو اندھیروں میں دھکیل دیا ہے،اقوام متحدہ کی کشمیر پر تاریخی ذمہ داریاں ہیں جو اسے نبھانی چاہیے. اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ اسپنوزا سے نیویارک میں ملاقات کی‘ملیحہ لودھی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت سے پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا.اس موقع پر پاکستانی مندوب نے کہا کہ غاصبانہ تسلط نے مقبوضہ کشمیر کو اندھیروں میں دھکیل دیا ہے،بھارت نے 3ہفتے سے ملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی کشمیر پر تاریخی ذمہ داریاں ہیں جو اسے نبھانی چاہیئں،عالمی برادری کو کشمیری عوام کو ان کا جائز حق خودارادیت دلوانے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا. زیادہ عرصے سے کشمیریوں کی تمام آزادیاں سلب کر رکھی  صدر جنرل اسمبلی ماریہ اسپنوزا نے کہا کہ کشمیر میں صورتحال کو تشویش سے دیکھ رہے ہیں‘ملیحہ لودھی نے ماریہ اسپنوزا سے ملاقات کے دوران مقبوضہ کشمیر میںبھارتی جارحیت سے پیدا صورتحال سے آگاہ کیا. ملیحہ لودھی نے کہا کہ بھارت کی جانب سے غاصبانہ تسلط نے مقبوضہ کشمیر کو اندھیروں میں دھکیل دیا ہے،بھارت نے 3 ہفتے سے کشمیریوں کی تمام آزادیاں سلب کر رکھی ہیں. انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ اپنی تاریخی ذمہ داریاں نبھائے، کشمیر پر اقوام متحدہ کی تاریخی ذمہ داریاں ہیں جو اسے نبھانی چاہئیں. صدر جنرل اسمبلی ماریہ اسپنوزا نے کہا کہ جموں کشمیر میں صورتحال کو تشویش سے دیکھ رہے ہیں‘واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جبری پابندیاں اور بندشیں چوتھے ہفتے میں داخل ہو گئی ہیں، وادی میں معمولات زندگی رکے ہوئے ہیں، مواصلاتی رابطے، ٹی وی چینلز اور اخباروں کی اشاعت بدستور بند ہے. آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں 23ویں روز بھی کرفیو جاری ہے، موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات معطل ہیں. کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے. عیدالاضحیٰ کے موقع پر بھی مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ رہا جس کے باعث مسلمان عید کی نماز اور سنت ابراہیمی علیہ اسلام ادا کرنے سے محروم رہے. 

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں