تازہ ترین

بھارت میں آج سے دکانیں کھولنے کی مشروط اجازت

بھارت-میں-آج-سے-دکانیں-کھولنے-کی-مشروط-اجازت

بھارت میں کوروناوباء کے باعث ہوئے لاک ڈاؤن میں وزارت داخلہ نے نرمی کااعلان کر دیا، بھارت بھر میں آج سے دکانیں کھولنے کی مشروط اجازت دیدی گئی ہے۔ بھارتی وزارت داخلہ کے حکم کے مطابق ملک میں آج سے کھلنے والی دکانوں میں 50 فیصد ملازم ہی کام کرسکیں گے ، انہیں ماسک پہنناضروری ہوگا اور ساتھ ہی سوشل ڈیسٹنسنگ پر بھی عمل کرنا ہوگا۔بھارتی حکومت کی جانب سے یہ حکم میونسپل کارپوریشن کے تحت آنے والی دکانوں کےلئے ہے۔حکم کے مطابق سنگل اور ملٹی برانڈ شاپنگ مال اب بھی بند رہیں گے، اس کے ساتھ ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں دکانیں نہیں کھولی جاسکیں گئی، اس سے قبل غیر ضروری سامان کی دکانیں بند رکھنےکے احکامات دیئے گئے تھے۔ واضح رہے کہ بھارت میں لاک ڈاؤن کو 3 مئی تک بڑھایا جاچکا ہے اور وہاں کوروناوائرس سے اب تک 775اموات اور 24ہزار506کیسز رپورٹ ہوچکےہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں