بھارتی گلوکار بادشاہ نے دوسری شادی کرلی، تصاویر و ویڈیوز وائرل
شائع شدہ تاریخ 25 مارچ, 2026
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بادشاہ نے پہلی بیوی جیسمن مسیح سے طلاق کے چھ سال بعد پنجابی اداکارہ ایشا ریکھی سے شادی کی۔
ایشا ریکھی کی والدہ پونم ریکھی نے انسٹاگرام پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں جن میں بادشاہ اور ایشا روایتی شادی کے رسومات ادا کرتے نظر آ رہے ہیں۔
اس موقع پر بادشاہ نے سبز کُرتا اور سنہری پگڑی پہن رکھی تھی جبکہ ایشا سرخ عروسی لباس اور روایتی زیورات میں نظر آئیں۔
انسٹاگرام پوسٹ پر مداحوں نے مبارکباد کے پیغامات دیے اور جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ادتیہ پرتیک سنگھ سسودیا المعروف بادشاہ کی پہلی شادی جیسمن مسیح سے 2020 ہوئی تھی، ان کی ایک بیٹی جیسیمی گریس مسیح سنگھ ہے جو لندن میں رہائش پذیر ہے۔