تازہ ترین

برطانوی اداکار ٹم بروک بھی کورونا وائرس سے ہلاک

برطانوی-اداکار-ٹم-بروک-بھی-کورونا-وائرس-سے-ہلاک

برطانوی اداکار ٹم بروک 79 سال کی عمر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اس خبر کی تصدیق ٹم بروک کے ایجنٹ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کی۔اداکار ٹم بروک ٹیلر اپنے کیریئر میں کئی کامیاب پروجیکٹس کا حصہ بن چکے ہیں، انہوں نے 1970 کے مقبول شو ’دی گوڈیز‘ میں اہم کردار نبھایا تھا۔تحریر جاری ہے‎ ان کے ایک اور مقبول شو ’سوری آئی ہیونٹ اے کلیو‘ میں بھی ان کی اداکاری کو بہت پسند کیا گیا۔’دی گوڈیز' میں ان کے ساتھ کام کرنے والے اداکار بل اوڈی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا.انہوں نے لکھا کہ ٹم بروک واقعی ایک بہترین اداکار اور دوست تھے۔ بی بی سی رپورٹ کے مطابق ایک اور ساتھی اداکار گریمی گارڈن کا ان کے انتقال پر افسوس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ بڑا نقصان ہے اور انہیں بےحد افسوس ہورہا ہے، ٹم بروک ان کے 50 سال پرانے دوست تھے۔خیال رہے کہ برطانیہ میں اب تک 84 ہزار سے زائد کورونا کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 10 ہزار سے زائد افراد اس وائرس سے اپنی جان بھی گوا چکے ہیں۔کورونا وائرس سے جہاں دنیا بھر کی شوبز شخصیات متاثر ہوئیں، وہیں حکومتی اعلیٰ شخصیات بھی متاثر ہوئیں ہیں، یہاں تک کہ برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن بھی تاحال کورونا کی وجہ سے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ بورس جانسن بھی گزشتہ ماہ ہی کورونا کا شکار ہوئے تھے اور ان کی طبیعت کافی ناساز بھی ہوگئی تھی اور انہیں آئی سی یو بھی منتقل کردیا گیا تھا تاہم اب ان کی بھی صحت بہتری کی جانب بڑھ رہی ہے اور انہیں آئی سی یو سے نارمل وارڈ میں شفٹ کردیا گیا ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں