ملتان: محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان کے ای ٹی او موٹر برانچ (ایم آر) میاں محمد فاروق کی ہدایت پر انسپکٹر ریحان فاروق جاٹ کی نگرانی میں ایکسائز سکواڈ کا غیر رجسٹرڈ اور شارٹ ٹوکن ٹیکس کی حامل گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیاگیا۔ متعدد غیر رجسٹرڈ گاڑیاں تھانہ میں بند جبکہ بیسیوں گاڑیوں کے شارٹ ٹوکن کے باعث چالان کئےگئے۔ ذرائع کے مطابق ایکسائز سکواڈ نے ملتان کے داخلی راستوں چوک کمہارانوالہ اور شیرشاہ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے 5 غیر رجسٹرڈ کاریں تھانوں میں بند کردیں جبکہ 30 کمرشل اور پرائیویٹ گاڑیوں کے ٹوکن شارٹ ہونے پر چالان کرکے دستاویزات اپنے قبضہ میں لے لی ہیں ۔محکمہ ایکسائز کو اس کارروائی سے لاکھوں روپے کی ٹیکس ریکوری متوقع ہے۔دریں اثنا ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان عبداللہ خان کی ہدایت پر آج غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور شارٹ ٹوکن ٹیکس کی حامل گاڑیوں کے خلاف جنرل ہولڈ اپ کیا جارہا ہے جس کیلئےانسپکٹرز ریحان فاروق جاٹ اور شیخ سجاد کی نگرانی میں دو ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔