ایران کے ساتھ معاہدہ ناکام ہوا تو جنگ ہوگی، ٹرمپ کا بیان

شائع شدہ تاریخ 21 اپریل, 2026
ایران-کے-ساتھ-معاہدہ-ناکام-ہوا-تو-جنگ-ہوگی،-ٹرمپ-کا-بیان

صدر ٹرمپ نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ایران کے ساتھ سیز فائر بدھ کی شام ختم ہو جائے گا۔  

ٹرمپ نے کہا کہ ڈیل نہ ہوئی تو سیز فائر میں مزید توسیع کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ کوئی جلدی نہیں کہ برا معاہدہ کرلوں،  کسی جلد بازی کا شکار نہیں ہوں گے، ہمارے پاس وقت کی کوئی کمی نہیں۔

صحافی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے سوال کیا کہ  معاہدہ نہ ہوا تو فوری لڑائی شروع ہو سکتی ہے؟ جس پر امریکی صدر نے جواب دیا کہ  ڈیل نہ ہونے کی صورت میں جنگ یقینی ہے۔

ٹرمپ سے پھر سوال ہوا کہ  اگر جنگ بندی کی مدت ختم ہو جاتی ہے تو کیا ہوگا؟ ٹرمپ نے جواب دیا کہ  تو پھر بہت سارے بم پھٹنا شروع ہو جائیں گے۔

صحافی نے امریکی صدر سے ایک اور سوال کیا کہ  کیا ایران اب بھی ان مذاکرات میں حصہ لے رہا ہے؟ 

جس پر ٹرمپ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ  ایران کو مذاکرات میں وہاں ہونا چاہیے، ہم نے وہاں ہونے پر اتفاق کیا تھا، حالانکہ وہ کہتے ہیں کہ ہم نے نہیں کیا لیکن نہیں، یہ طے پایا تھا۔

ٹرمپ نے کہا کہ  ہم دیکھیں گے کہ وہ وہاں ہوتے ہیں یا نہیں، اگر وہ وہاں نہیں ہوتے، تو وہ بھی ٹھیک ہے۔