ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق حالیہ مذاکرات کے نتائج سے مطمئن نہیں: ٹرمپ
شائع شدہ تاریخ 28 فروری, 2026
اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران ان مطالبات پر آمادہ نہیں جو امریکا کے لیے ضروری ہیں، اس لیے وہ مذاکرات کی موجودہ صورتحال سے خوش نہیں ہیں۔
امریکی صدر نے کہا ایران چاہتاہے تھوڑی بہت یورینیم افزودگی کرے لیکن ایران کو کسی بھی سطح پریورینیم افزودگی کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے فوجی طاقت کے استعمال سے متعلق سوال پرجواب دیا کہ وہ ایران کے خلاف فوجی طاقت استعمال نہیں کرنا چاہتے لیکن بعض اوقات ایسا کرنا پڑتا ہے۔
ادھر عمان کے اعلیٰ سفارتکار نے دعویٰ کیا کہ ایران نے افزودہ یورینیم ذخیرہ نہ کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔