ایران نے اسرائیل کے بن گوریان ایئرپورٹ پر میزائلوں کی بارش کردی
شائع شدہ تاریخ 11 مارچ, 2026
ایرانی میڈیا کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یکے بعد دیگرے میزائل ایئرپورٹ پر گر رہے ہیں جن سے دھماکوں کی آوازیں بلند ہورہی ہیں اور آگ کے شعلے پھیل رہے ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق سوائے چند میزائل روکنے کے اسرائیل کا دفاعی نظام ناکام رہا اور پھر سائرن کی آوازیں گونجتی رہیں۔