ایران میں 55 دن بعد غیر ملکی پروازیں بحال

شائع شدہ تاریخ 25 اپریل, 2026
ایران-میں-55-دن-بعد-غیر-ملکی-پروازیں-بحال

ایرانی میڈیا کے مطابق امام خمینی ائیرپورٹ سے مدینہ، مسقط، استنبول، دوحہ، شنگھائی اور گواہگزو کی پروازیں آپریٹ کی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ 55 دن میں پہلی بار دوحہ سے قطر ائیر کی پرواز تہران کیلئے روانہ ہوئی ہے جب کہ تہران سے آج دبئی، لاہور، نجف اور مسقط کی پروازیں بھی شیڈول پر ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق آئندہ دنوں میں فلائٹ آپریشن مزید تیز کیا جائےگا۔