ایران سے مذاکرات کے بعد ٹرمپ کی آئندہ حکمتِ عملی پر خاموشی
شائع شدہ تاریخ 11 اگست, 2026
اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے صرف اتناکہا کہ امریکا ایران کے خلاف کارروائی تیز کرسکتا ہے، امریکا ایران سے پہنچائے گئے نقصانات کا ہرجانہ طلب کرنے جا رہا ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ اس وقت آبنائے ہرمز کا کنٹرول صرف امریکی بحریہ کے پاس ہے۔ہماری ناکہ بندی ناقابلِ تسخیر رہی ہے، یہ فولادی دیوار کی مانند ہے اور ہم صرف ان لوگوں کو داخل ہونے دیتے ہیں جنہیں ہم اجازت دینا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ صورتحال کچھ پیچیدہ ہے کیونکہ ایران کبھی کبھار آبی گزرگاہ میں بارودی سرنگیں بچھا دیتا ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم ان بارودی سرنگوں کا سراغ لگا لیتے ہیں، آپ جانتے ہیں، ہم نے پوری آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے صاف کر دیا ہے۔