ایران جنگ 2027 تک جاری رہی اور تیل 125 ڈالر پر رہا تو حالات مزید بدتر ہوسکتے ہیں: آئی ایم ایف
شائع شدہ تاریخ 05 مئی, 2026
ایک بیان میں ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے کی پہلے کی گئی پیش گوئی موجودہ حالات کی مناسبت سے درست نہیں۔
انہوں نے بتایا آئی ایم ایف نے پہلے پیشگوئی کی تھی کہ ایران کے خلاف امریکا اسرائیل جنگ عالمی اقتصادی ترقی میں سست روی اور مہنگائی میں معمولی اضافے کا باعث بنے گی۔
ایم ڈی آئی ایم ایف نے خبردار کیا کہ اگر ایران کی جنگ 2027 تک جاری رہی اور تیل کی قیمتیں 125 ڈالر رہیں تو حالات مزید بدتر ہوسکتے ہیں۔