ایران جنگ میں کبھی حصہ نہیں لیں گے: کینیڈین وزیراعظم کا اعلان

شائع شدہ تاریخ 12 مارچ, 2026
ایران-جنگ-میں-کبھی-حصہ-نہیں-لیں-گے-کینیڈین-وزیراعظم-کا-اعلان

ایک بیان میں مارک کارنی نے کہا کہ ایران جنگ پر کینیڈا کا مؤقف واضح ہے، کینیڈا ایران جنگ میں کبھی حصہ نہیں لےگا۔

انہوں نے کہا کہ کینیڈا ان اقدامات کی حمایت کرتا ہے جو ایرانی جوہری پروگرام اور دہشتگردی کی برآمد کو روکیں۔

کینیڈین وزیراعظم کا کہنا تھاکہ جی سیون ممالک ایران میں کشیدگی میں کمی کا مشترکہ مؤقف تلاش کریں گے۔