ایران کے خلاف آج سے فیصلہ کن اقتصادی کارروائی شروع ہوگی: امریکی وزیر خزانہ

شائع شدہ تاریخ 24 اگست, 2026
ایران-کے-خلاف-آج-سے-فیصلہ-کن-اقتصادی-کارروائی-شروع-ہوگی-امریکی-وزیر-خزانہ

امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے ایران کی فوجی صلاحیتوں کو تباہ کردیا ہے جب کہ ایران کی تقریباً 100 فیصد فوجی فیکٹریاں بھی  تباہ کردی گئی ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ آج سے ایران کےخلاف اقتصادی ڈی ڈے کا آغاز  ہورہاہے، یہ کسی بھی مخالف کے خلاف اب تک کی سب سے بڑی مالی کارروائی ہوگی۔

امریکی وزیر خزانہ کے مطابق ایران کا جوہری پروگرام دفن کردیا گیا ہے اور اب امریکا فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہورہا ہے۔