ایران نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورے کو سودمند قرار دے دیا
شائع شدہ تاریخ 25 اگست, 2026
ایرانی صدارتی دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کا یہ دورہ بے حد کامیاب رہا ہے اور اس کے دوران دونوں برادر ملکوں کے درمیان قابلِ قدر سفارتی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔
ایرانی صدارتی دفتر کے ترجمان سید مہدی طباطبائی کا کہنا ہے کہ اس دورے کے مثبت نتائج اور ثمرات بہت جلد عملی طور پر سامنے آنا شروع ہو جائیں گے۔
اس اعلیٰ سطحی دورے کو تہران میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اور خطے کے سکیورٹی امور کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔
اس سے قبل ایک بیان میں محسن نقوی نے کہا تھا کہ ایران میں ہونے والی ملاقات میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی بحالی اور تنازع کے جامع حل کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور میری ایرانی صدر سے انتہائی مثبت اور نتیجہ خیز ملاقات ہوئی جس میں ایران، امریکا تنازع اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ ملاقات انتہائی مثبت ماحول میں اختتام پذیر ہوئی جس دوران ایرانی صدر نے اپنی حکومت کا مؤقف اور تحفظات کھل کر بیان کیے۔