ایران جنگ ختم ہونے پر پیٹرول کی قیمتیں تیزی سے کم ہوجائیں گی، ٹرمپ
شائع شدہ تاریخ 05 مئی, 2026
واشنگٹن میں بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آدمی کی صحت خراب ہو تو پتا چل جاتا ہے جیسے پچھلی امریکی انتظامیہ میں پتا چل جاتا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ چین کے صدر سے ملاقات کا منتظر ہوں، چین کا دورہ اہم ہوگا۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران کے 159 جہاز ڈبو دیے، میری تو خواہش تھی کہ ان پر قبضہ کیا جاتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ویت نام میں ہم نے 19 سال گزارے، کوریا میں سات سال گزارے، اب ایران کے معاملے میں لوگ کہتے ہیں کہ اتنی دیر کیوں ہو رہی ہے۔
ٹرمپ ایران جنگ سے متعلق صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیے بغیر تقریب سے روانہ ہوگئے۔