تازہ ترین

ایران تباہ شدہ مسافرطیارے کے بلیک باکسز یوکرین بھیجنے کے اعلان سے منحرف

ایران-تباہ-شدہ-مسافرطیارے-کے-بلیک-باکسز-یوکرین-بھیجنے-کے-اعلان-سے-منحرف

تہران: ایران اسی ماہ دارالحکومت تہران کے نواح میں سپاہ پاسداران انقلاب کے میزائل حملے میں تباہ شدہ یوکرینی مسافر طیارے کے بلیک باکسز کو کیف بھیجنے کے اعلان سے منحرف ہوگیا ہے . ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے شہری ہوابازی کی تنظیم میں حادثات سے متعلق امور کے ڈائریکٹر حسن رضائی فرنے کہاکہ یوکرینی بوئنگ کے فلائٹ ریکارڈر اس وقت ایرانی ہاتھوں میں ہیں اور اہم انھیں ملک سے باہر بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے ہیں .انھوں نے کہا کہ ایران اس وقت ڈیٹا اور کیبن ریکارڈنگز کو نکالنے کی کوشش کررہا ہیاور فلائٹ ریکارڈرز (المعروف بلیک باکسز) کو یوکرین یا فرانس بھیجا جاسکتا ہے لیکن ابھی تک ہم نے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے.ان کا کہنا تھا کہ ہم ان ممالک سے تعلق رکھنے والے ماہرین کی مدد سے یوکرینی دارالحکومت کیف میں فلائٹ کے ڈیٹا ریکارڈر کو پڑھنے کی کوشش کریں گے.اگر یہ کوشش ناکام رہتی ہے تو پھر بلیک باکسز کو فرانس بھیجیں گے.

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں