ملزمان کو اسپیشل برانچ کی خفیہ اطلاع پرگرفتار کرکے تھانہ ریس کورس کے حوالے کردیا گیا لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی سے قبل پولیس نے دس مسلح افراد کو گرفتار کرلیا. تفصیلات کے مطابق لاہورائیر پورٹ پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیشی سے قبل پولیس نے دس مسلح افراد کو گرفتار کرلیا‘ ملزمان کو اسپیشل برانچ کی خفیہ اطلاع پرگرفتار کرکے تھانہریس کورس کے حوالے کردیا گیا.پولیس نے ائیرپورٹ پر فائرنگ کرنے والے دو ملزمان کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کرنا تھا تاہم اس سے قبل پولیس نے عدالت میں داخل ہونے کی کوشش کرنے اور پارکنگ میں موجود دس مسلح افراد کو گرفتار کرلیا. پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 10عدد پسٹل اور بھاری مقدار میں گولیاں برآمد کرلیں پولیس نے اسپیشل برانچ کی خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کی. پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان کو مزید تحقیقات کے لیے تھانہ ریس کورس کے حوالے کر دیا گیا گرفتارر ملزمان میں محمود، ارشد اور ولید سمیت دیگر شامل ہیںپولیس کی جانب سے انسداد دہشت گردی عدالت کی سکیورٹی کو مزید سخت کردیا گیا. یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ایئرپورٹ پر عمرہ کی ادائیگی کے بعد پہنچنے والے دو متعمرین کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا ایئرپورٹ سیکورٹی فورس نے فائرنگ کرنے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا. ملزمان کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیشی سے قبل پولیس نے دس مسلح افراد کو گرفتار کرلیا‘ ملزمان کو اسپیشل برانچ کی خفیہ اطلاع پرگرفتار کرکے تھانہ ریس کورس کے حوالے کردیا گیا. پولیس نے ائیرپورٹ پر فائرنگ کرنے والے دو ملزمان کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کرنا تھا تاہم اس سے قبل پولیس نے عدالت میں داخل ہونے کی کوشش کرنے اور پارکنگ میں موجود دس مسلح افراد کو گرفتار کرلیا.