تازہ ترین

امید ہے سینیٹ الیکشن شفاف ہوں گے، عبدالحفیظ شیخ

امید-ہے-سینیٹ-الیکشن--شفاف-ہوں-گے،-عبدالحفیظ-شیخ

وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ الیکشن دو شخصیات کے درمیان نہیں بلکہ دوپارٹیوں کے درمیان ہے، امید ہے سینیٹ الیکشن  شفاف ہوں گے۔ کراچی میں گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کو معاشی خسارہ ورثے میں ملا، کوئی بھی حکومت خوشی سےآئی ایم ایف  کے پاس نہیں جاتی۔ انہوں نے کہا کہ معاشی بحالی کے لیے حکومت نے مشکل فیصلے کیے ہیں۔ گزشتہ دنوں گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ حکومتی اخراجات کو محدود کیا گیا، ابتدا پی ایم ہاؤس سے ہوئی، پچھلی حکومت میں ڈالر کے ریزرو آدھے سے بھی کم ہو گئے تھے۔ پی ٹی آئی کے سینیٹ امیدوار نے کہا کہ بنگلا دیش اور بھارت کی برآمدات کم اور پاکستان کی بڑھ رہی ہیں، کوئی بھی ملک خوشی سے آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاتا۔ حفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ میں نے یوسف رضا گیلانی کی وزارتِ عظمیٰ کے دوران ان کے ساتھ کام کیا ہے، ہماری خواہش ہے کہ سینیٹ انتخابات شفاف طریقے سے ہوں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں