تازہ ترین

امریکی ماہرین نے چاند کا پہلا ارضیاتی نقشہ تیار کرلیا

امریکی-ماہرین-نے-چاند-کا-پہلا-ارضیاتی-نقشہ-تیار-کرلیا

واشنگٹن یونائیٹڈسٹیٹس جیالوجیکل سروے ، ناسا اور لیونر پلانیٹری سوسائٹی نے مشترکہ طور پرایک طویل عرصے تک کام کرکے یہ نقشہ تیار کیا ۔ نقشہ سازی کیلئے اپالو کے چھ مشن اور سیٹلائٹ سے ڈیٹا اور تصاویر کو شامل کیا گیا ہے ۔ اس نقشے میں وہ علاقہ گلابی دکھایا گیا ہے جہاں بار بار انسانی قدم یا نظر پہنچی ہے ۔امریکی ماہرین کے چاند کے یونیفائیڈ جغرافیائی نقشے کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ مستقبل میں انسانی خلائی مشنوں کے لئے چاند کی سطح کے ارضیات کا ایک واضح نقشے کے طور پر کام کرے گا۔ تیار کردہ اس نقشے کو ’’مشترکہ قمری نقشے ‘‘ کا نام دیا گیا ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں