امریکی فوج نے نائیجیریا میں داعش کے ایک اعلیٰ رہنما کو ختم کر دیا، صدر ٹرمپ
شائع شدہ تاریخ 16 مئی, 2026
صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میری ہدایت پر امریکی فوج اور نائیجیریا کی مسلح افواج نے دہشت گرد کو ہلاک کیا، بلال ال - منوکی عالمی سطح پر داعش کا دوسرا کمانڈر تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ بلال ال - منوکی اب افریقا کے لوگوں کو دہشت زدہ نہیں کرے گا، وہ امریکیوں کو نشانہ بنانے کے لیے کارروائیوں کی منصوبہ بندی میں مدد نہیں کر سکے گا۔
امریکی صدر کے مطابق اس کارروائی کے بعد داعش کی عالمی سطح پر کارروائیاں بہت کم ہو گئی ہیں۔