امریکی صدر ایران کی تجاویز سے مطمئن نہیں، عہدیدار کا انکشاف
شائع شدہ تاریخ 28 اپریل, 2026
برطانوی خبر ایجنسی نے امریکی عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کی نئی تجاویز سے خوش نہیں کیونکہ اس میں ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق کوئی واضح بات شامل نہیں۔
یاد رہے کہ ایران نے پاکستان کے ذریعے امریکا کو نئی تجاویز پیش کردی ہیں، ان تجاویز میں پہلے جنگ بندی اور پھر مستقل جنگ بندی کی ضمانت شامل ہے۔
ایران نے آبنائے ہُرمز کھولنے کی پیشکش امریکی ناکہ بندی کے خاتمے کے ساتھ مشروط کی ہے اور کہا ہےکہ یہ سب ہوجائے تو پھر ایرانی ایٹمی پروگرام پر بات ہوگی تاہم امریکا کو پُرامن مقاصد کے لیے یورینیم افزودگی کا ایرانی حق تسلیم کرنا ہوگا۔
دوسری جانب صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہ چھوڑے تو مل بیٹھنے کا فائدہ نہیں، ایران چاہے تو فون کرلے، ہماری فون لائنز بہت محفوظ ہیں۔