امریکا کے گرین سگنل کا انتظار، ایران کو پتھر کے دور میں دھکیل دینگے: اسرائیل
شائع شدہ تاریخ 24 اپریل, 2026
عالمی خبر ساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔
اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ امریکا کے گرین سگنل کا انتظار ہے، اشارہ ملتے ہی ایران کو تاریکی اور پتھر کے دور میں دھکیل دیں گے۔
وزیردفاع اسرائیل کاٹز نے مزید کہا کہ امریکی اشارہ ملتے ہی سب سے پہلے خامنہ ای کے پورے خاندان کو ختم کردیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس بار ایران پر حملہ مختلف اور مہلک ہوگا۔ سب سے زیادہ تکلیف دہ مقامات پر تباہ کن ضربیں لگائی جائیں گی جو ایران کی بنیادیں ہلا کر رکھ دیں گی اور انھیں منہدم کر دیں گی۔
یاد رہے کہ اسرائیل کے 28 فروری کو تہران میں کیے گئے حملے میں ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای اپنی عسکری قیادت سمیت شہید ہوگئے تھے۔
اس حملے میں مبینہ طور پر ان کے اہل خانہ بھی زخمی ہوئے تھے اور کہا جاتا ہے کہ نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای اب تک زخمی اور زیر علاج ہیں۔