امریکا کو بھرپور جواب دیے بغیر جنگ ختم نہیں ہوگی: ایرانی جنرل حیدری
شائع شدہ تاریخ 05 مارچ, 2026
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک انٹرویو میں ایرانی ختم الانبیا سنٹرل ہیڈ کوارٹرز کے کمانڈر کیومرس حیدری کا کہنا تھا کہ جنگ جاری رکھنے کیلئے تیار ہیں، ہمیں 8 سال تک جنگ لڑنے کا تجربہ ہے۔
دوران انٹرویو ایرانی جنرل حیدری کا کہنا تھا کہ جنگ اس وقت تک ختم نہیں کرینگے جب تک مقاصد حاصل نہیں کرلیتے، ایرانی جنرل حیدری نے کہا کہ ہمیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ یہ جنگ کب تک چلے گی۔
دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سمندر میں ایرانی بحری جہاز کو نشانہ بنانے پر امریکا کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس جارحیت پر واشنگٹن کو شدید پچھتاوا ہوگا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم‘ایکس’پر جاری اپنے ایک بیان میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ نے ایران کے ساحلوں سے دو ہزار میل دور سمندر میں کھلی جارحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔
نے انکشاف کیا کہ امریکی فورسز نے بغیر کسی پیشگی وارننگ کے ’فریگیٹ دینا‘ نامی بحری جہاز کو نشانہ بنایا، جو اس وقت بھارتی بحریہ کا مہمان تھا۔
عباس عراقچی کے مطابق حملے کے وقت جہاز پر 130 افراد موجود تھے۔ انہوں نے سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ‘میرے الفاظ یاد رکھیے گا، امریکہ جو کچھ کر رہا ہے اسے اس پر پچھتاوا ہوگا۔