امریکا نے روسی تیل پر عارضی پابندیاں اٹھا لیں، سپلائی میں بڑی تبدیلی

شائع شدہ تاریخ 13 مارچ, 2026
امریکا-نے-روسی-تیل-پر-عارضی-پابندیاں-اٹھا-لیں،-سپلائی-میں-بڑی-تبدیلی

امریکی میڈیا کے مطابق  محکمہ خزانہ نے کہا ہے کہ روسی تیل پر پابندیوں کی یہ چھوٹ 11 اپریل تک رہے گی۔

اس حوالے سے امریکی وزیرخزانہ اسکاٹ بیسینٹ نے اپنے بیان میں کہا بدقسمتی ہےکہ اس اقدام سے روس کو فائدہ ہو سکتا ہے، روسی تیل پر پابندیوں کی یہ چھوٹ مختصر مدت کے لیے ہے۔

امریکی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی توانائی حامی پالیسیوں نے امریکی تیل اورگیس کی پیداوار ریکارڈ سطح تک پہنچادی۔