امریکا اور اسرائیل کیخلاف لڑنےکیلئے ایک کروڑ 20 لاکھ افراد نے رجسٹریشن کرالی
شائع شدہ تاریخ 07 اپریل, 2026
ایرانی وزیر داخلہ کا کہنا ہےکہ 10 روز پہلے عوام سے کہا گیا تھا کہ وہ ملک کی خود مختاری یقینی بنانےکیلئے ایرانی فوج میں شامل ہوں جس پر بھر پور ردعمل سامنے آیا ہے اور 12 ملین افراد 10 روز کے اندر خود کو رجسٹرڈ کراچکے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔
ایرانی میڈیا نے اس سلسلے میں ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں سیستان ایران سے تعلق رکھنے والوں کو ایران کیلئے لڑنے کی خاطر تیار دکھایا گیا ہے۔